4 جون، 2016، 1:50 PM

ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کے لیےباضابطہ درخواست

ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کے لیےباضابطہ درخواست

ہندوستان نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہےجب کہ نریندرمودی 4 جون کو امریکہ کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ کیس کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے نیوکلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی  ہےجب کہ نریندرمودی 4 جون کو امریکہ کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ کیس کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت حاصل کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے یہ درخواست نیوکلیئر سپلائر گروپ سے 7 سال مذاکرات کے بعد 12 مئی کو دی گئی جس کے ایک ہفتے بعد ہی پاکستان نے بھی اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان کی شمولیت کا پہلا بڑا امتحان 9 اور 10 جون کو ویانا میں ہونے والے نیوکلیئرسپلائرگروپ کے اجلاس میں ہوگا جس کے بعد نیوکلیئرسپلائرگروپ کی منصوبہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہوگا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی اس کیس کو مضبوط بنانے کے لیے 48 ارکان کے ہمراہ 4 جون کو امریکہ کا دورہ کررہے ہیں۔ ہندوستان کو اپنی کوشش کامیاب بنانے کے لیے اب بھی چین کی صورت میں اہم چیلنج درپیش ہے۔

News ID 1864497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha